Wasim akram suggestion to Mohammad Hafeez
Wasim akram suggestion to Mohammad Hafeez
Former Pakistani captain Wasim akram gives suggestion to Hafeez
Former Pakistani captain Wasim akram gives suggestion to Hafeez
کراچی:
سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے محمد حفیظ کو بولنگ چھوڑ کر صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پابندی لگنے میں محمد حفیظ کا اپنا قصور بھی ہے، وہ مسلسل بولنگ کرنے کے دوران تھکن کا شکار ہوجاتے تو بازومیں خم بڑھ جاتا تھا، اگر میں حفیظ کی جگہ ہوتا تو بولنگ کوخیر باد کہہ کر اپنی توجہ مکمل طور پر صرف بیٹنگ پر ہی مرکوز رکھتا۔
سابق کپتان نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ محمد حفیظ کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھے آل رائونڈر کی سہولت میسر تھی لیکن یہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے، بائیو مکینک ٹیسٹ میں ناکامی پر ایک مرتبہ پھر بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قراردیے جانے کے بعد اب حفیظ کو اپنی توجہ بیٹنگ پر رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ اس شعبے میں مزید محنت کرکے اپنی اہلیت کو ثابت کریں۔
ایک سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کیلیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ سے عمل میں آتا ہے، اسی نظام کے مطابق جو کرکٹر جس قدر اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہواسی کے مطابق کیٹیگری میں منتخب ہوتا ہے، لہذا کسی ٹیم پر تنقید درست نہیں۔
ٹی 10کرکٹ کے حوالے سے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ اب لوگوں کے پاس وقت نہیں ہے، ایک دور ٹیسٹ کرکٹ کا تھا، جب 80 کی دہائی میں ون ڈے کرکٹ کا آغازہوا تو بہت شورمچا تھا، پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ آگئی تو تب بھی آوازیں بلند ہوئیں، میرے خیال میں کرکٹ کی اصل روح ٹیسٹ اور ون ڈے میں ہی ہے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹی ٹین کرکٹ تفریح ہیں تاہم امید ہے کہ نئی طرز
کی کرکٹ اچھی رہے گی جب کہ میں بھی اس حوالے سے بہت پُرجوش ہوں۔
کی کرکٹ اچھی رہے گی جب کہ میں بھی اس حوالے سے بہت پُرجوش ہوں۔
No comments: